• KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:09am

ساہیوال میں ڈکیتی: ملزمان 3 کروڑ مالیت کے زیورات، نقدی، موبائل فونز لوٹ کر فرار

شائع January 17, 2024
ملزمان نے گھر کے اندر میاں، بیوی کو رسیوں سے باندھ کر کمرے میں بند کردیا تھا۔— فائل فوٹو: اے ایف پی
ملزمان نے گھر کے اندر میاں، بیوی کو رسیوں سے باندھ کر کمرے میں بند کردیا تھا۔— فائل فوٹو: اے ایف پی

ساہیوال کے علاقے محلہ تلیانوالہ میں ڈاکو گھر سے 3 کروڑ روپے مالیت کے زیورات، نقدی اور موبائل فونز لوٹ کر فرار ہوگئے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ ڈاکوؤں نے 140 تولہ زیورات،7 لاکھ نقدی، ایک گھڑی اور موبائل فونز لوٹ لیے، واردات کے دوران ملزمان نے گھر کے اندر میاں، بیوی کو رسیوں سے باندھ کر کمرے میں بند کردیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ واردات میں 2 خواتین بھی ملوث ہیں، ان خواتین کو گھر والوں نے 5 روز قبل ہی ملازمت پر رکھا تھا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024