• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm

’میری بیٹی روزانہ یہ گیم کھیل کر 180 ہزار روپے کماتی ہے‘، ڈیپ فیک ویڈیو پر ٹنڈولکر برہم

شائع January 17, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

بھارت کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز کھلاڑی سچن ٹنڈولکر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اپنی ڈیپ فیک ویڈیو پر برہم ہوگئے، انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مداحوں کو ایسی ویڈیوز کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی۔

سچن ٹنڈولکر نے اپنے ایکس اکاؤنٹ سے ویڈیو شئیر کی جس میں سچن ٹنڈولکر فوری پیسہ بنانے کا دعویٰ کرنے والی اس ایپ کے سربراہ رہے ہیں۔

ویڈیو میں انہیں یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ’میری بیٹی (سارہ ٹنڈولکر) یہ گیم کھیل رہی ہے جس کے بارے میں ہر کوئی بات کر رہا ہے، وہ ہر دن یہ گیم کھیل کر 180 ہزار روپے نکالتی ہے، مجھے حیرت ہوتی ہے کہ اچھا پیسہ کمانا کتنا آسان ہو گیا ہے، یہ ایپ بالکل مفت ہے۔‘

اس جعلی اشتہار میں نہ صرف سچن کی تصویر ہے بلکہ ان کی آواز بھی ان کی آواز سے ملتی جلتی ہے، سابق کرکٹر نے سب سے گزارش کی ہے کہ ایسی ویڈیوز، ایڈز اور ایپس کے خلاف شکایت درج کرائی جائے۔

انہوں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ ’یہ جعلی ویڈیوز ہیں، مجھے اس پر افسوس ہے کہ ٹیکنالوجی کا بے دریغ غلط استعمال ہو رہا ہے۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو الرٹ رہنے کی ضرورت ہے اور ایسی شکایات پر جلد ردعمل دیا جانا چاہیے، غلط معلومات اور ڈیپ فیکس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ان کا فوری ردعمل ضروری ہے۔‘

بھارت صرف کرکٹرز ہی نہیں بلکہ بولی وڈ شخصیات بھی ڈیپ فیک ویڈیوز کا نشانہ بنی ہیں، حال ہی میں اداکارہ پریانکا چوپڑا بھی جعلی ویڈیو کی زد میں آئی ہیں جو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے، دیگر جعلی ویڈیوز کے برعکس پریانکا چوپڑا کی ویڈیو میں صرف ان کی آواز کو تبدیل کیا گیا ہے جس میں وہ مخصوص برینڈ کی تشہیر کررہی ہیں اور اپنی سالانہ آمدنی کا بھی ذکر کررہی ہیں۔

قبل ازیں بولی وڈ اداکارہ رشمیکا مندانا کی جعلی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں لفٹ سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا گیا اور انتہائی تنگ اور مختصر لباس پہن رکھا تھا۔

بھارت کی معروف شخصیات کی ڈیپ فیک اور غیر اخلاقی جعلی ویڈیو وائرل ہونے پر حکومت نے سوشل میڈیا کے لیے ایڈوائزری جاری کی تھی۔

ڈیپ فیک اسکیم یا ویڈیوز کیا ہیں؟

ڈیپ فیک ویڈیو مصنوعی ذہانت اور مشین لرننگ تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے مصنوعی میڈیا کی ایک قسم ہے جو اصل ویڈیوز میں کسی بھی شخص کا چہرہ یا آواز تبدیل کرسکتا ہے۔

ان ویڈیوز میں چہرے یا آواز کو تبدیل کرکے دوسرے شخص کا چہرہ اور اس سے ملتی جلتی آواز کو شامل کیا جاتا ہے جو بظاہر اصل دکھائی یا سنائی دیتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024