• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

مودی کی سیاسی چال بے نقاب، سیاسی جماعتوں کا رام مندر کی افتتاحی تقریب میں شرکت سے انکار

شائع January 17, 2024
انتہا پسند ہندووٴں نے 1992 میں بابری مسجد کو شہید کردیا تھا اور احتجاج کرنے والے ہزاروں مسلمانوں کو بھی شہید کردیا تھا—فائل فوٹو: اے پی
انتہا پسند ہندووٴں نے 1992 میں بابری مسجد کو شہید کردیا تھا اور احتجاج کرنے والے ہزاروں مسلمانوں کو بھی شہید کردیا تھا—فائل فوٹو: اے پی

معروف برطانوی جریدے دی گارڈین نے بھارت کی انتہا پسند مودی سرکار کی سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے اوچھی سازشوں کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق رام مندر کی افتتاحی تقریب کی آڑ میں وزیر اعظم نریندر مودی اپنی الیکشن مہم کا آغاز کررہے ہیں، وہ الیکشن جیتنے کے لیے بھارت کی اسی فیصد ہندو عوام کے مذہبی جذبات کا استعمال کررہے ہیں۔

اس میں کہا گیا ہے کہ 2014 میں مودی کے اقتدار میں آتے ہی بھارت کو ہندو راشٹر بنانے کی مہم کا منہ بولتا ثبوت رام مندر سے مودی سرکار کی گہری وابستگی ہے، بھارت کی دیگر سیاسی جماعتوں نے مودی کی سیاسی چال کو بے نقاب کرتے ہوئے مندر کی افتتاحی تقریب میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ بھارت کے بڑے مندروں کے سربراہوں اور پنڈتوں نے بھی رام مندر کے افتتاح کو غیر مذہبی قرار دیتے ہوئے شرکت سے انکار کردیا ہے.

بی جے پی ایودھیا میں رام مندر کے افتتاح کو بھارت اور دنیا بھر میں اپنی مقبولیت بڑھانے کے لیے استعمال کررہی ہے، انتہا پسند ہندووٴں نے 1992 میں بابری مسجد کو شہید کردیا تھا اور احتجاج کرنے والے ہزاروں مسلمانوں کو بھی شہید کردیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024