• KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

لاہور: اسموگ کے تدارک کا کیس، اسکول، کالجز کی چھتوں پر گارڈن بنانے کا حکم

شائع January 17, 2024
— فوٹو: لاہور ہائی کورٹ / ویب سائٹ
— فوٹو: لاہور ہائی کورٹ / ویب سائٹ

لاہور ہائیکورٹ نے اسکول ،کالجز کی چھتوں پر بھی پودے اور گارڈن بنانے کا حکم دے دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے تدارک کے کیس میں گزشتہ سماعت کاعبوری تحریری حکم جاری کر دیا۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ لیسکو اہلکاروں نے درخت کاٹا، جس پر پی ایچ اے نے لیسکو کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرنے کی درخواست جمع کرا دی۔

تحریری حکم میں مزید کہا گیا کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے مطابق 114 یونٹس نے آلودگی پھیلانے کی خلاف ورزی کی۔

مزید لکھا گیا کہ جوڈیشل کمیشن رپورٹ کے مطابق 89 انڈسٹری یونٹس نے بیان حلفی جمع کرایا، 24 انڈسٹریل یونٹس تاحال سیل ہیں۔

عدالت نے اسکول،کالجز کی چھتوں پر بھی پودے اور گارڈن بنانے کا حکم دے دیا اور عملدرآمد رپورٹس طلب کرلی۔

کارٹون

کارٹون : 27 دسمبر 2024
کارٹون : 26 دسمبر 2024