9 مئی کیس: شیخ رشید کو آج انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا جائے گا
9 مئی کو توڑ پھوڑ کے واقعات کے خلاف درج مقدمے میں گرفتار سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو آج راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
’ڈان نیوز‘ کے مطابق پولیس کی جانب سے شیخ رشید کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز 9 مئی حملہ کیس میں شیخ رشید کی درخواست ضمانت خارج کردی گئی تھی جس کے بعد انہیں احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔
شیخ رشید احمد پر جلاؤ گھیراو اور حساس ادارے کی عمارت پر حملے کا الزام ہے۔