• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پیرس اولمپکس: ہاکی ایونٹ کوالیفائر میں پاکستان کا کم بیک، چین کو 0۔2 سے ہرادیا

شائع January 17, 2024
فوٹو: ایکس
فوٹو: ایکس

پیرس اولمپکس 2024 کے ہاکی ایونٹ کے کوالیفائر میں پاکستان نے چین کو 0-2 سے شکست دے دی، قومی ٹیم کے کھلاڑی ابوبکر محمود کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

عمان کے شہر مسقط میں کھیلے جارہے پیرس اولمپکس کوالیفائرز کا دوسرا میچ کھیلا گیا جہاں پاکستان نے ہاکی ایونٹ کے لیے کوالیفائر میں کم بیک کیا اور چین کو دو صفر سے ہرادیا۔

مسقط میں کھیلے گئے میچ کا پہلا اور دوسرا کوارٹر بغیر کسی گول کے ختم ہوا، قومی ٹیم کی جانب سے شروع سے ہی مخالف ٹیم کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیے گئے۔

قومی ٹیم کی جانب سے پہلا گول ابوبکر محمود نے بیالیسویں منٹ میں کیا، دوسرے گول کے لیے عبدالرحمان نے اکیاون ویں منٹ میں بال کو جال میں پھینکا۔

پاکستان نے دونوں گول پینالٹی کارنر کے ذریعے اسکور کئے، ابوبکر محمود میچ آف دی میچ قرار پائے۔

پاکستان جمعرات (18 جنوری ) کو پول کا تیسرا میچ ملائشیا کے خلاف کھیلے گا، پیر (15جنوری) کو پاکستان کو برطانیہ کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اولمپک کوالیفائرز کے لیے پاکستانی اسکواڈ:

ٹیم: عبداللہ اشتیاق، وقار، ارباز احمد، محمد عبداللہ، سفیان خان، عماد شکیل بٹ (کپتان)، ابوبکر محمود (نائب کپتان)، مرتضیٰ یعقوب، عبدالمنان، عقیل احمد، معین شکیل، سلمان رزاق، عبدالحنان شاہد ، غضنفر علی، عبدالرحمن جونیئر، ذکریہ حیات، رانا عبدالوحید اشرف، ارشد لیاقت۔

مینجمنٹ: شہناز شیخ (ہیڈ کوچ)، شکیل عباسی (کوچ)، دلاور حسین (اسسٹنٹ کوچ)، امجد علی (گول کیپنگ کوچ)، وقاص محمود (فزیو تھراپسٹ)، محمد عمران خان (فزیکل ٹرینر)۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024