• KHI: Zuhr 12:39pm Asr 4:24pm
  • LHR: Zuhr 12:10pm Asr 3:39pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:39pm
  • KHI: Zuhr 12:39pm Asr 4:24pm
  • LHR: Zuhr 12:10pm Asr 3:39pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:39pm

آصف زرداری کی سابق گورنر چوہدری سرور کو پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت

شائع January 17, 2024
آصف علی زرداری سے سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی— فوٹو بشکریہ ایکس
آصف علی زرداری سے سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی— فوٹو بشکریہ ایکس

پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے چیئرمین آصف علی زرداری نے سابق گورنر چوہدری سرور کو پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے دی۔

سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے آصف علی زرداری سے لاہور کے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

آصف علی زرداری نے لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-127 میں چوہدری سرور کی جانب سے بلاول بھٹو کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

دونوں رہنماؤں نے 8 فروری کو شیڈول الیکشن میں شفاف کی ضرورت پر زور دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں آصف علی زرداری نے چوہدری سرور کو پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی اور سابق گورنر نے انہیں یقین دلایا کہ وہ این اے-127 میں بلاول بھٹو کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے۔

پارٹی میں شمولیت کی دعوت پر چوہدری سرور نے کہا کہ وہ مشاورت کے بعد اس حوالے سے فیصلہ کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025