• KHI: Asr 4:24pm Maghrib 6:00pm
  • LHR: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm
  • ISB: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm
  • KHI: Asr 4:24pm Maghrib 6:00pm
  • LHR: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm
  • ISB: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm

یاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف دائر درخواست خارج

شائع January 16, 2024
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ملک ظہیر عباس کو الیکشن لڑنے کی اجازت اور ڈاکٹر یاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف دائر درخواست خارج کردی۔

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کے تین رکنی بینچ نے پی ٹی آئی کے رہنما ملک ظہیر عباس کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کی اپیلیٹ ٹریبونل نے ظہیر عباس کے کاغذات نامزدگی حقائق کے برعکس مسترد کیے۔

عدالت نے اپیلیٹ ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ظہیر عباس کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

عدالت نے قومی اسمبلی کے حلقہ 130 سے ڈاکٹر یاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف مسلم لیگ (ن) کے بلال یٰسین کی درخواست خارج کر دی۔

عدالت نے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے یاسمین راشد کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025