• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

انتخابی نشانات کی تبدیلی سے انتخابات میں تاخیر کا خدشہ ہے، الیکشن کمیشن

شائع January 16, 2024
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے واضح کیا ہے کہ مختلف حلقوں میں مختلف فورمز سے انتخابی نشان کی تبدیلی سے ان حلقوں میں انتخابی عمل متاثر ہوسکتا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انتخابی نشان الاٹ ہونے کے بعد مختلف فورمز سے انتخابی نشان تبدیل کیے جا رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ کے بعد تینوں پرنٹنگ کارپوریشنز کو بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا آرڈر دے چکا ہے اور پرنٹنگ کا کام شروع ہو گیا ہے۔

اگر اسی طرح انتخابی نشانات کی تبدیلی کا عمل جاری رہا تو جہاں اس سے ایک طرف الیکشن میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہوگا وہیں بیلٹ پیپر دوبارہ پرنٹ کرانا پڑیں گے جس کے لیے پہلے ہی وقت محدود ہے اور دوسری طرف جو اسپیشل کاغذ بیلٹ پیپر ز کے لیے مہیا ہے وہ بھی ضائع ہو جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024