• KHI: Asr 4:24pm Maghrib 6:00pm
  • LHR: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm
  • ISB: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm
  • KHI: Asr 4:24pm Maghrib 6:00pm
  • LHR: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm
  • ISB: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm

صوبہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے، تاج حیدر

شائع January 16, 2024
رہنما پیپلز پارٹہ تاج حیدر— فوٹو: ڈان نیوز
رہنما پیپلز پارٹہ تاج حیدر— فوٹو: ڈان نیوز

پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما تاج حیدر نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے اور ہمارے مضبوط امیدواروں کو آزاد امیدواروں کا نشان دیا جا رہا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تاج حیدر نے کہا کہ اہم معاملے پر پریس کانفرنس کررہا ہوں اور پنجاب میں پیپلز پارٹی اور ہمارے امیدواروں کے ساتھ بہت زیادتی ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے مضبوط امیدواروں کو آزاد امیدواروں کا نشان دیا جا رہا ہے، پنجاب میں 7 امیدواروں کو تیر کا انتخابی نشان نہیں دیا گیا، ریٹرننگ افسر سے اس حوالے سے بات کی تو پہلے انہوں نے بہانے بازی کی اور جھگڑے پر اتر آئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے متعلقہ ریٹرننگ آفیسر کو ہٹانے کا مطالبہ کیا اور الیکشن کمیشن کو بھی خط لکھا ہے جبکہ کل وکلا لاہور ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کریں گے۔

پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کے پنڈی بینچ نے تین امیدواروں کو تیر کا نشان الاٹ کردیا ہے جبکہ پی پی 163 کے امیدوار کے لیے بھی ہائی کورٹ نے احکامات صادر کیے ہیں جس پر الیکشن کمیشن کے وکیل اور ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بھی کوئی اعتراض نہیں کیا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ ایک پیٹرن سامنے آگیا ہے کہ جو پیپلزپارٹی کے خلاف ہے اور ریٹرننگ افسران ہمارے ساتھ بدتمیزی کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے رویے کی مذمت کرتا ہوں اور مسلم لیگ(ن) جو کچھ کررہی ہے اس سے ایسا لگتا ہے کہ ان کے پیچھے کوئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025