• KHI: Asr 4:24pm Maghrib 6:00pm
  • LHR: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm
  • ISB: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm
  • KHI: Asr 4:24pm Maghrib 6:00pm
  • LHR: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm
  • ISB: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm

پاکستان ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے شدید متاثر ہورہا ہے، بلاول بھٹو

شائع January 16, 2024
بلاول بھٹو نے کہا کہ گھر کےاخراجات 70 ہزار ماہانہ تک پہنچ گئے ہیں۔ فوٹو: ڈان نیوز
بلاول بھٹو نے کہا کہ گھر کےاخراجات 70 ہزار ماہانہ تک پہنچ گئے ہیں۔ فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے شدید متاثر ہورہا ہے۔

لاڑکانہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انتخابی منشورکا پہلاحصہ لاڑکانہ میں پیش کرناچاہتا تھا، عوامی اورمعاشی منصوبوں سےمتعلق جلسوں میں بتارہا ہوں، ہم عوام کے لیے منشور میں کئی منصوبے لے کر آرہے ہیں،بجلی اور پیٹرول کی قیمتیں بھی دگنی ہوگئی ہیں، ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری عروج پر ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم عوام کے لیے منشور میں کئی منصوبے لے کر آرہے ہیں، 40 فیصد آبادی خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہی ہے، اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔

سابق وزیر نے کہا کہ پاکستان تاریخی معاشی بحران سے دو چار ہے، پاکستان ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے شدید متاثر ہورہا ہے۔

بلاول بھٹو نے دعویٰ کیا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت آئے گی تو مہنگائی اور بے روزگاری ختم کرے گی، پیپلزپارٹی نے ماضی میں بھی ایسے منصوبے دیے ہیں جن کو سراہا گیا، ہم انویسٹمنٹ اور ملازمتوں کے لیے مواقع پیدا کرنے پر کام کر رہے ہیں، ملک بھر میں گرین انرجی پارک بنائیں گے، گرین انرجی پارک کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کو ترجیح دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں 300 یونٹ تک فری بجلی فراہم کریں گے،تعلیمی شعبے میں خصوصی توجہ دیں گے تاکہ ہربچہ تعلیم حاصل کرسکے، غربا اور کم آمدنی والے گھرانوں کے بچوں کو اسکول کے لیے وظیفہ دیں گے، غریبوں کو کم ازکم 30 لاکھ تک گھر بنا کرمالکانہ حقوق دیں گے، ملک بھر میں کچی آبادیوں کو ریگولرائز کریں گے اور مالکانہ حقوق دیں گے

کچے کے ڈاکوؤں کو کہتے ہیں ہتھیار چھوڑ دیں، بلاول بھٹو

سابق وزیر نے بتایا کہ کچے میں جہاں امن کی صورتحال خراب ہے انہیں مین اسٹریم میں لاناچاہتے ہیں، کچے کے ڈاکوؤں کو کہتے ہیں ہتھیار چھوڑ دیں، آپ کی خواتین کو مالکانہ حقوق دیں گے، پرائیویٹ اور پبلک سیکٹر کو موبلائز کریں گے تاکہ سفید پوش اپنا گھر لے سکیں، وسیلہ تعلیم، وسیلہ روزگار، وسیلہ صحت، مزدور کارڈ جیسے منصوبےلائیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ وسیلہ تعلیم پروگرام کے ذریعے تعلیم کے شعبے پر توجہ دیں گے، غریب خاندانوں کے بچوں کو وسیلہ تعلیم کے ذریعے مفت تعلیم دلوائیں گے، غربت مٹاؤ پروگرام کے ذریعے وسیلہ صحت پروگرام لائیں گے، وسیلہ صحت پروگرام کے ذریعے ملک بھر میں مفت علاج فراہم کیاجائے گا۔

مزید بتایا کہ کسان کارڈ کے ذریعے کسانوں کی براہ راست مدد کی جائے گی، چھوٹے کسانوں اور ہاریوں کے لیے انشورنس پروگرام بھی لائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی عالمی سطح پر تعریف کی گئی، موجودہ حالات میں نوجوان بے چینی کاشکار ہیں، مستقبل کے لیے فکر مند ہیں، گزشتہ 5 سال میں دودھ، گھی، دالوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، گھر کےاخراجات 70 ہزار ماہانہ تک پہنچ گئے ہیں، بجلی کے نرخوں میں227 فیصد، پیٹرول کی قمیت میں 95 فیصد اضافہ ہوا۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025