• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

کراچی: سی ویو پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر نوبیاہتا نوجوان بیوی کے سامنے قتل

شائع January 16, 2024
فائل فوٹو: اے پی پی
فائل فوٹو: اے پی پی

کراچی میں صبح سویرے سی ویو پر ایک نوبیاہتا نوجوان کو ڈکیتی میں مزاحمت پر ان کی بیوی کے سامنے گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔

سی ویو ساحل پولیس نے بتایا کہ 25 سالہ محمد عدنان کو سی وی ویو پر ، فیز 8 میں نامعلوم ملزمان نے گولی مار کر قتل کیا۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن جنوبی ڈاکٹر فرخ رضا نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق نوجوان اپنی بیوی کے ساتھ سی ویو پر ایک مشہور کھانے کے مقام پر کھانا کھانے گیا تھا، کھانے کے بعد وہ سی ویو پر بیٹھے تھے کہ مسلح افراد نے ان سے قیمتی سامان چھیننے کی کوشش کی۔

انہوں نے بتایا کہ نوجوان نے مزاحمت کی تو ملزمان نے اس پر فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے، گولی لگنے سے زخمی نوجوان کو کلفٹن کے قریبی نجی ہسپتال میں لے جایا گیا لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

لاش کو جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر منتقل کیا گیا جہاں لواحقین قانونی تقاضے پورے کیے بغیر ہی اپنے ساتھ لے گئے۔

پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید نے کہا کہ مقتول نوجوان کے سر، چہرے اور جسم کے اوپری حصے پر گولیاں لگنے سے متعدد زخم آئے ہیں۔

ایس ایس پی ڈاکٹر رضا نے بتایا کہ مقتول ایک بلوچ تھا جس کا تعلق بلوچستان کے علاقے قلات سے تھا اور اس کی لاش کو تدفین کے لیے قلات لے جایا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لواحقین نے پولیس کو بتایا کہ وہ بعد میں ایف آئی آر درج کریں گے۔

سینئر افسر نے کہا کہ ابتدائی طور پر یہ ڈکیتی کے نتیجے میں قتل کی واردات معلوم ہوتی ہے لیکن تفتیش سے قبل اس حوالے سے کوئی حتمی تبصرہ نہیں کر سکتے۔

انہوں نے بتایا کہ متوفی کے ساتھ ایک خاتون بھی تھیں جو ان کی بیوی بتائی جاتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024