• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

سندھی اور اردو ڈراموں کے اداکار میر محمد لاکھو انتقال کر گئے

شائع January 16, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

متعدد اردو اور سندھی ڈراموں میں شاندار کردار ادا کرنے والے اداکار میر محمد لاکھو سانس اور عارضہ قلب کی بیماری کے باعث انتقال کر گئے۔

میر محمد لاکھو کا تعلق سندھ کے چھوٹے سے شہر سکرنڈ کے ایک گاؤں سے تھا، انہوں نے پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) سے کیریئر کا آغاز کیا۔

انہیں سندھی ڈراموں میں ظالم وڈیرے کے خصوصی کارندے یعنی ظالم کمدار کے کردار ادا کرنے کی وجہ سے شہرت حاصل تھی، انہوں نے پانچ درجن کے قریب ڈراموں، فلموں، تھیٹرز اور ٹیلی فلموں میں کام کیا۔

میر محمد لاکھو طویل العمری کے باعث گزشتہ چند سال سے عارضہ قلب سمیت پھیپھڑوں کی بیماری میں مبتلا تھے اور 2020 میں انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ (آئی سی یو) میں بھی داخل کیا گیا تھا اور حکومت سندھ نے ان کی مدد بھی کی تھی۔

مقامی ویب سائٹ سندھ میٹرز کے مطابق میر محمد لاکھو 75 برس کی عمر میں کراچی کے علاقے شانتی نگر میں اپنی رہائش گاہ پر 15 جنوری کی علی الصبح انتقال کر گئے اور ان کی تدفین آبائی گاؤں کے قبرستان میں کردی گئی۔

میر محمد لاکھو کے انتقال پر شوبز کی متعدد شخصیات نے اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کے انتقال کو انڈسٹری کے لیے بہت بڑا نقصان قرار دیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024