• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی نئی فہرست جاری، پی ٹی آئی بھی شامل

شائع January 16, 2024
فائل فوٹو:ڈان
فائل فوٹو:ڈان

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی نئی فہرست جاری کر دی جس میں پاکستان تحریک انصاف کا نام بھی شامل ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نئی فہرست کے مطابق اس کے پاس اس وقت 166 رجسٹرڈ سیاسی جماعت ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 15 سیاسی جماعتوں کےانٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پارٹی کے اندر انتخابات نہ کرانے پر 13 سیاسی جماعتوں کو ڈی لسٹ کردیا تھا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈی لسٹ کی گئی جماعتوں میں آل پاکستان مینارٹی الائنس، آل پاکستان تحریک، عوامی پارٹی پاکستان اور بہاولپور نیشنل عوامی پارٹی شامل تھیں۔

ان کے علاوہ سب کا پاکستان، نیشنل پیس کونسل پارٹی، پاکستان نیشنل مسلم لیگ اور پاکستان امن پارٹی کو بھی ڈی لسٹ کردیا گیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں پاکستان برابری پارٹی، مسیحی عوامی پارٹی، پاکستان قومی یکجہتی پارٹی، سنی تحریک اور نظام مصطفیٰ پارٹی کو بھی ڈی لسٹ کردیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024