• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

جنوبی وزیرستان : وانا تحصیل میں دھماکا، قبائلی رہنما سمیت 3 افراد زخمی

شائع January 16, 2024
دھماکے کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے—فائل فوٹو:رائٹرز
دھماکے کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے—فائل فوٹو:رائٹرز

جنوبی وزیر ستان کی تحصیل وانا کے علاقہ برمل میں دھماکے کے نتیجے میں قبائلی رہنما ملک حاجی ریز محمد سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) نے بتایا ہے کہ سڑک کنارے نصب بم سے دھماکا کیا گیا، ملک حاجی ریز محمد کی گاڑی کو تورہ گولہ کے علاقے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دھماکے میں ریز محمد، ان کا بھائی اور بیٹا زخمی ہوئے ہیں، دھماکے کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے۔

ڈی پی او نے بتایا کہ کئی روز پہلے بھی ملک ریز محمد کے گھر کے راستے میں بم ملا تھا جس کو ناکارہ کر دیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025