• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

آئندہ عام انتخابات سے متعلق گوگل نے ’الیکشن سرچ ٹرینڈ‘ کا صفحہ جاری کردیا

شائع January 16, 2024
فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

نامور سرچ انجن گوگل نے 8 فروری 2024 کو ملک میں ہونے والے عام انتخابات سے متعلق ’الیکشن سرچ ٹرینڈ‘ کا صفحہ جاری کردیا۔

پاکستان میں عام انتخابات 2024 بس کچھ ہفتے دور ہیں اور اس دوران عوام سیاسی جماعتوں کے امیدواروں، حلقوں اور دیگر ٹکٹ تقسیم کرنے سے متعلق معلومات سرچ انٹرنیٹ پر سرچ کرتے ہیں۔

تاہم یہ بات یاد رہے کہ یہ صفحہ عام انتخابات کے حوالے سے کسی قسم کا سروے اور ووٹنگ کے بارے میں رجحانات کو ظاہر نہیں کرتا ہے۔

البتہ عام عوام اور ذرائع ابلاغ کو سیاسی جماعتوں کے ڈیٹا اور ہر قسم کی معلومات تک آسانی سے رسائی حاصل کرنے میں مدد کے لیے گوگل نے ٹرینڈز پاکستان جنرل الیکشن کا صفحہ جاری کیا ہے۔

بہت سے پاکستانی سیاسی جماعتوں اور دیگر متعلقہ موضوعات کے بارے میں آن لائن معلومات تلاش کر رہے ہوں گے تاکہ وہ انتخابی عمل کو نیویگیٹ کر سکیں۔

اس صفحے کے ذریعے انتخابات میں حصہ لینے والی سیاسی جماعتوں سے متعلق سوالات، موضوعات اور دلچسپیوں کے حوالے سے معلومات پیش کرے گا، اس صفحے میں ملک کے ہر حصے میں ہونے والے انتخابات سے متعلق موضوعات کا ڈیٹا بھی شامل ہے مثال کے طور پر ٹیکس، معیشت وغیرہ۔

اس صفحے کو تلاش کرنے کے لیے یہاں کلک کرسکتے ہیں۔

فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024