• KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

شاہ محمود قریشی اپنا گروپ بنانا چاہتے تھے، ہم نے ساتھ دینے سے معذرت کی، عمران اسمعٰیل

شائع January 16, 2024
—فائل فوٹو: ٹوئٹر/ڈان نیوز
—فائل فوٹو: ٹوئٹر/ڈان نیوز

سابق رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران اسمعٰیل نے شاہ محمود قریشی کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ شاہ محمود قریشی اپنا گروپ تشکیل دینا چاہتے تھے جس پر ہم نے ساتھ دینے سے معذرت کی تھی۔

گزشتہ روز سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے منسوب یہ دعویٰ میڈیا پر زیرِ گردش رہا کہ 9 مئی کے بعد پی ٹی آئی چھوڑنے والوں نے اڈیالہ جیل میں اُن سے ملاقات کی تھی۔

انہوں نے کہا تھا کہ عمران اسمعٰیل، فواد چوہدری، عامر کیانی اور مولوی محمود ان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے آئے تھے اور کہا تھا کہ پارٹی چھوڑ دو، ہم آزاد حیثیت میں الیکشن لڑیں گے۔

عمران اسمعٰیل نے ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں اس ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے واضح کیا کہ میری شاہ محمود قریشی سے جیل میں ملاقات ہوئی تھی لیکن ریکارڈ کی درستگی کے لیے یہ بات کہنا چاہتا ہوں کہ میں نے ان سے کبھی پی ٹی آئی چھوڑنے کی بات نہیں کی۔

انہوں نے مزید لکھا کہ یہ ملاقات شاہ صاحب کی خواہش پر ہوئی تھی، شاہ صاحب اپنا گروپ تشکیل دینا چاہیے تھے جس پر ہم نے ساتھ دینے سے معذرت کی۔

کارٹون

کارٹون : 6 جنوری 2025
کارٹون : 5 جنوری 2025