اسد قیصر کی درخواست پر سیکریٹری داخلہ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری سے جواب طلب
پشاور ہائی کورٹ نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی و پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر کی سیکیورٹی فراہمی اور عمرے پر جانے کی درخواست پر سیکریٹری داخلہ اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا سے جواب طلب کرلیا۔
ڈان نیوز کے مطابق جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس شکیل احمد نے درخواستوں پر سماعت کی۔
اسد قیصر کے وکیل معظم بٹ ایڈووکیٹ نے کہا کہ اسد قیصر عمرہ ادائیگی کے لیے جانا چاہتے ہیں، انہیں اجازت دی جائے، اسد قیصر سابق اسپیکر قومی اسمبلی ہیں اور ان سے سیکیورٹی واپس لی گئی ہے، ان کو سیکیورٹی فراہم کی جائے، وکیل درخواست گزار
عدالت نے سیکریٹری داخلہ اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا سے 25 جنوری تک جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔