• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

اسلام آباد: پولیس ہیڈ کوارٹر میں آتشزدگی، ڈی آئی جی سیکیورٹی کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی قائم

شائع January 16, 2024
نقصان کے تخمینے کے بعد سامان کے لیے حکومت کو خط لکھا جائے گا۔ فوٹو: ڈان نیوز
نقصان کے تخمینے کے بعد سامان کے لیے حکومت کو خط لکھا جائے گا۔ فوٹو: ڈان نیوز

پولیس لائن ہیڈ کوارٹر میں آتشزدگی کے واقعے پر ڈسٹرکٹ انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) سیکیورٹی کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق قائم کردہ کمیٹی آگ لگنے کی وجوہات اور نقصان کا تخمینہ لگائے گی، کوتاہی کی صورت میں متعلقہ اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہوگی، آگ لگنے سے اینٹی رائیٹس کٹس بھی جل گئی تھیں، نقصان کے تخمینے کے بعد سامان کے لیے حکومت کو خط لکھا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ رات اسلام آباد میں پولیس ہیڈ کوارٹر کے اندر متفرق اسٹور کے سامنے پڑے سامان کو آگ لگ گئی تھی، آگ کے شعلے وردی کے گودام تک پھیلنے سے پولیس ہیڈ کوارٹرز میں بھگ دڑ مچ گئی تھی۔

ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے بتایا کہ آگ لگنے سے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، باقی تمام جگہیں اور سامان بالکل محفوظ ہے۔

بعد ازاں متفرق اسٹور میں لگی آگ کو مکمل طور پر بجھا دیا گیا تھا، آپریشن میں اسلام آباد پولیس ، ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے حصہ لیا، حکمت عملی کے تحت آگ کے پھیلاؤ کو روک کر قابو پایا گیا، اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس افسر ڈاکٹر اکبر ناصر خان اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے اس موقع پر تمام عمل کی نگرانی کی، اسلام آباد پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی موقع پر موجود رہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024