• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

غذائی اجناس کی برآمدات میں 64 فیصد اضافہ

شائع January 16, 2024
— فائل فوٹو: کینوا
— فائل فوٹو: کینوا

رواں مالی سال 2024 کی پہلی ششماہی میں غذائی اجناس کی برآمدات 64 فیصد بڑھ گئیں۔

ڈان نیوز کے مطابق جولائی تا دسمبر 2023 کے دوران غذائی اجناس کی برآمدات میں ایک ارب 50 کروڑ ڈالرز کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ حجم 3 ارب 84 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پہنچ گیا۔

گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران غذائی اجناس کی برآمدات 2 ارب 34 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز تھیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ جولائی تادسمبر 2023 مکئی کی برآمدات 208 فیصد اضافے سے 26 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ہوگئی، ایتھائل الکوحل کی برآمدات 497 فیصد اضافے سے 25 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز رہیں۔

اسی طرح رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران تل کی برآمدات 273 فیصد اضافے سے 36 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز ہو گئیں۔

ذرائع کے مطابق چاول کی برآمدات 96 فیصد اضافے سے ایک ارب 64 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز رہیں، گوشت کی برآمدات 23 فیصد اضافےکے بعد 23 کروڑ 90 لاکھ ڈالر ہوگئی۔

اسی طرح جولائی تو دسمبر کے دوران پھلوں اورسبزیوں کی برآمدات 15فیصد ضافے سے 28 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئیں، جبکہ مصالہ جات اور بیکری مصنوعات کی برآمدات بالترتیب 10، ایک فیصد بڑھیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024