• KHI: Fajr 5:31am Sunrise 6:51am
  • LHR: Fajr 5:09am Sunrise 6:33am
  • ISB: Fajr 5:16am Sunrise 6:43am
  • KHI: Fajr 5:31am Sunrise 6:51am
  • LHR: Fajr 5:09am Sunrise 6:33am
  • ISB: Fajr 5:16am Sunrise 6:43am

صدارتی دوڑ میں امریکی صدر جو بائیڈن کے مد مقابل آنے کیلئے ڈونلڈ ٹرمپ کی بڑی کامیابی

شائع January 16, 2024
ووٹنگ کے دوران سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ 70 فیصد ووٹوں کے ساتھ سر فہرست رہے—فوٹو:رائٹرز
ووٹنگ کے دوران سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ 70 فیصد ووٹوں کے ساتھ سر فہرست رہے—فوٹو:رائٹرز

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست آئیووا کے کاکسز میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے نومبر میں ہونے صدارتی انتخابات میں امریکی صدر جو بائیڈن کو چیلنج کرنے کے لیے بطور ریپبلکن امیدوار اپنی حیثیت کو مزید مستحکم کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سخت سردی کے باوجود آئیوا کاکس میں ری پبلکن پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے نومبر کے صدارتی الیکشن میں اپنا امیدوار چننے کے لیے بحث و مباحثے میں حصہ لیا اور ووٹ ڈالے۔

ووٹنگ کے دوران سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ 70 فیصد ووٹوں کے ساتھ سر فہرست رہے جب کہ ری پبلکن پارٹی میں رنر اپ امیدوار کے لیے ووٹنگ آئندہ ہفتے نیو ہیمپشائر میں ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 17 نومبر 2024
کارٹون : 16 نومبر 2024