• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ٹی 20 کیلئے قومی ٹیم کا اعلان

شائع January 16, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

نیوزی لینڈ کے خلاف کل (17 جنوری) کو ہونے والے تیسرے ٹی 20 میچ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان ہوگیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر 5 میچوں کی ٹی 20 سیزیر میں نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔

ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں، عامر جمال، اسامہ میر اور عباس آفریدی کی جگہ محمد نواز، محمد وسیم جونئیر اور زمان خان کو شامل کیا گیا ہے۔

فاسٹ باؤلر عباس آفریدی انجری کی وجہ سے تیسرے میچ سے باہر ہوگئے تھے۔

نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی بدھ (17 جنوری ) کو ڈیونیڈن میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان اسکواڈ:

شاہین آفریدی (کپتان)، محمد رضوان (نائب کپتان)، صائم ایوب، بابر اعظم، فخر زمان، افتخار احمد، اعظم خان (وکٹ کیپر)، محمد نواز، محمد وسیم جونئیر، حارث رؤف، زمان خان

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024