• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

وزیراعظم بنانے کیلئے ہر پارٹی کو ایم کیو ایم کے ووٹ کی ضرورت پڑے گی، مصطفیٰ کمال

شائع January 16, 2024
—  فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ وزیراعظم بنانے کے لیے ہر پارٹی کو ایم کیو ایم کے ووٹ کی ضرورت پڑے گی۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کے ہمراہ کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کا منشور خالصتاً لوگوں کے لیے ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم 3 آئینی ترامیم چاہتے ہیں، ایم کیو ایم کے ایجنڈوں میں کوئی وزارت کی بات نہیں۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ اب انتخابی موڈ میں آچکے ہیں، سیاسی پارٹیوں نے صف بندی کر لی۔

رہنما ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ انتخابات کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئیں ہیں، ایم کیو ایم نے پانچ ماہ سے انتخابی مہم شروع کر رکھی ہے، ایم کیو ایم نے جو منشور پیش کیا وہ سب نے دیکھا ، ہم پاکستان کے آئین میں بنیادی تبدیلی چاہتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024