• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی سے پہلے پاکستان ٹیم کو دھچکا

شائع January 16, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی سے پہلے پاکستان ٹیم کو دھچکا، فاسٹ باؤلر عباس آفریدی انجری کی وجہ سے تیسرے میچ سے باہر ہوگئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عباس آفریدی کی جگہ زمان خان کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے آخری 2 میچز کے لیے ان کی دستیابی کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

عباس آفریدی نے ابتدائی دو میچز میں 5 وکٹیں حاصل کی تھیں

نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی بدھ (17 جنوری ) کو ڈیونیڈن میں کھیلا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024