• KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am
  • KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am

’دنیا کے 5 امیر ترین افراد کی دولت دُگنی اور 5 ارب افراد غریب تر ہوگئے‘

شائع January 16, 2024
فائل فوٹو:ایکس
فائل فوٹو:ایکس

گزشتہ تین برسوں کے دوران 5 امیر ترین افرادکی دولت دُگنی ہوگئی جبکہ اسی عرصے کے دوران 5 ارب افراد غریب تر ہوگئے۔

یہ انکشاف غیر سرکاری تنظیم آکسفیم کی رپورٹ میں سامنے آیا، جو عالمی غربت پر سالانہ رپورٹ شائع کرتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پانچ امیر ترین افراد کی دولت میں 2020 سے اب تک مجموعی طور پر 869 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا، جو گزشتہ تین برسوں کے مقابلے دگنی ہے، اس کے برعکس دنیا کی غریب ترین 60 فیصد آبادی یعنی 5 ارب افراد غریب تر ہوگئے ہیں۔

دنیا کے 5 امیر ترین افراد میں فرینچ کمپنی لوئی ویٹون کے چیف ایگزیکٹو آفیسر برنارڈ آرنالٹ، ایمازون کے جیف بیزوس، سرمایہ کار وارن بفیٹ، اوریکل کے شریک بانی لیری ایلیسن اور ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک شامل ہیں۔

ان پانچ امیروں کی مجموعی آمدن گزشتہ 3 سال کے ہر گھنٹہ میں ایک کروڑ چالیس لاکھ ڈالرز بڑھی۔

تین برسوں کے دوران جہاں پانچ امیروں کی دولت میں اضافہ ہورہا تھا اس دوران دنیا کی غربت تین دہائیوں میں پہلی بار بڑا اضافہ ہوا ہے۔

غربت میں اضافہ کی اہم وجہ کووڈ-19 وبائی امراض کے بعد پابندیاں، روس-یوکرین جنگ کے نتیجے میں 2022 میں بڑھتی ہوئی مہنگائی ہے

آکسفیم کی رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر کم از کم ایک ارب 70 کروڑ لوگ مہنگائی سے متاثر ہوئے۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024