• KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:27pm

اسرائیلی فوج کی غزہ کے علاقے رفح پر بمباری، 24 گھنٹوں میں 132 فلسطینی شہید

شائع January 16, 2024
فوٹو: رائٹرز
فوٹو: رائٹرز

اسرائیلی فوج نے رات گئے شمالی جنوبی اور وسطی غزہ پر حملے جاری رکھے، رفح پر تازہ حملوں میں 2 خاندانوں کے 11 افراد سمیت 25 فلسطینی شہید ہوگئے، 24 گھنٹوں میں 132 فلسطینی اسرائیلی دہشت گردی کا نشانہ بنے۔

وفا نیوز ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایک بیان میں واضح کیا کہ اسرائیل کے مسلسل حملوں کے باعث امدادی سامان کی رسائی میں شدید مشکلات پیش آرہی ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے بھی صورت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت غزہ میں صرف 15 ہسپتال کام کر رہے ہیں اور وہاں پر بھی صرف محدود طبی خدمات فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والے افراد کو انتہائی ضروری مدد فراہم کرنے سے بھی روکا جار رہا ہے۔

ناروے کی امدادی تنظیم نے فوری جنگ بندی کی اپیل کرتے ہوئے غزہ کی صورت حال کو صدی کا بدترین انسانی بحران قرار دے دیا۔

7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 24 ہزار 100 افراد شہید اور 60 ہزار 800 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں، 7 اکتوبر کو حماس کے حملوں سے اسرائیل میں مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار 139 ہے۔

کارٹون

کارٹون : 14 نومبر 2024
کارٹون : 13 نومبر 2024