کراچی میں کھلی گاڑیوں میں مچھلی کی ترسیل پر پابندی عائد
کراچی میں کھلی گاڑیوں کے ذریعے مچھلی کی ترسیل پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کردی گئی۔
کمشنر کراچی کے نوٹی فکیشن کے مطابق مچھلیوں کو ڈھانپے بغیر ان کی نقل و حمل روکنے کے لیے متعلقہ ایس ایچ اوز کو پابند کیا گیا ہے۔
ایس ایچ اوز کو پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں پر مقدمہ درج کرنے کا اختیار بھی ہوگا۔
پابندی کا فیصلہ نگران وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کے احکامات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔
نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ کھلی گاڑیوں میں مچھلی کی ترسیل فضائی آلودگی اور بدبو پھیلانے کا باعث بنتی ہے۔