• KHI: Maghrib 6:00pm Isha 7:21pm
  • LHR: Maghrib 5:17pm Isha 6:43pm
  • ISB: Maghrib 5:17pm Isha 6:45pm
  • KHI: Maghrib 6:00pm Isha 7:21pm
  • LHR: Maghrib 5:17pm Isha 6:43pm
  • ISB: Maghrib 5:17pm Isha 6:45pm

پی ٹی آئی کو ایک اور سیاسی جھٹکا، قومی اسمبلی کی اقلیتی نشستوں کے کوٹے سے بھی محروم

شائع January 15, 2024
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو عام انتخابات 2024 کے لیے ایک اور سیاسی جھٹکے کا سامنا کرنا پڑا ہے کیونکہ جماعت قومی اسمبلی کی اقلیتی نشستوں کے کوٹے سے بھی محروم ہوگئی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے اقلیتی امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری کردی ہیں جس میں پاکستان تحریک انصاف کے اقلیتی امیدواروں کے نام شامل نہیں ہیں، پی ٹی آئی کی جانب سے اقلیتی امیدواروں کی فہرست الیکشن کمیشن کو دی گئی تھی۔

اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 10 مخصوص نشستوں پر 37 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کو درست قراردے دیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کو ’بلے‘ کے انتخابی نشان سے بھی محروم کردیا تھا جس کے بعد جماعت کے امیدواروں نے آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025