• KHI: Asr 4:09pm Maghrib 5:45pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:09pm Maghrib 5:45pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داری پوری کرے، شرجیل میمن

شائع January 15, 2024
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شرجیل میمن نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داری پوری کرے۔

بلاول ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کا وجود ختم ہوچکا ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ پیپپلزپارٹی نہیں چاہتی کہ ہمیں کوئی ناجائز فائدہ پہنچایا جائے، پیپلزپارٹی چاہتی ہےکہ قانون کے مطابق حقوق دیے جائیں۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پی پی163 پر پیپلزپارٹی کے امیدوارکو کیتلی کانشان الاٹ کرنے کی مذمت کرتے ہیں، الیکشن کمیشن اس قسم کے اقدامات سے گریزکرے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں ہر پارٹی الیکشن مین حصہ لے، اور عوام کو فیصلہ کرنے دیں، لیکن ایک جماعت اسی مائنڈ سیٹ کے ساتھ کام کر رہی ہے۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) گھر بیٹھے الیکشن مہم چلا رہی ہے، جوکام مسلم لیگ (ن) نے نہیں کیے ہیں ان کابھی کریڈٹ لے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہیدذوالفقارعلی بھٹو نے اس ملک کو ایٹمی قوت بنایا، سی پیک کامعاہدہ سابق صدر آصف علی زرداری نے کیا۔

کارٹون

کارٹون : 15 نومبر 2024
کارٹون : 14 نومبر 2024