• KHI: Fajr 5:10am Sunrise 6:26am
  • LHR: Fajr 4:38am Sunrise 5:59am
  • ISB: Fajr 4:42am Sunrise 6:05am
  • KHI: Fajr 5:10am Sunrise 6:26am
  • LHR: Fajr 4:38am Sunrise 5:59am
  • ISB: Fajr 4:42am Sunrise 6:05am

پنجاب: تعلیم میں ہم اتنا کام نہیں کر سکے جتنا ہونا چاہیے تھا، محسن نقوی

شائع January 15, 2024
فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

نگران وزیر اعلٰی پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ تعلیم میں ہم اتنا کام نہیں کر سکے جتنا ہونا چاہیے تھا۔

ڈان نیوز کے مطابق لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میں طلبا و طالبات کی سہولت کے لیے ای سروسز موبائل ایپ کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ڈگری اور رزلٹ کی تصدیق کا عمل آن لائن کیا گیا ہے، پنجاب کے باقی آٹھ بورڈز کو بھی آن لائن کرنے جارہے ہیں، رزلٹ کی تصدیق کا عمل بھی آن لائن کیا گیا ہے، طالب علموں کو یہاں بورڈ میں آنا پڑتا تھا، انہیں پریشانی ہوتی تھی،گھنٹوں لائن میں لگنا پڑتا تھا، فیسوں کے لیے بینک جانا پڑتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم میں ہم اتنا کام نہیں کرسکے جتنا ہونا چاہیے تھا، ہزاروں اسکولز میں سے درجن بھر کا ٹھیک ہوجانا کوئی بڑی بات نہیں ہے۔

کارٹون

کارٹون : 4 اکتوبر 2024
کارٹون : 3 اکتوبر 2024