• KHI: Maghrib 6:00pm Isha 7:21pm
  • LHR: Maghrib 5:17pm Isha 6:43pm
  • ISB: Maghrib 5:17pm Isha 6:45pm
  • KHI: Maghrib 6:00pm Isha 7:21pm
  • LHR: Maghrib 5:17pm Isha 6:43pm
  • ISB: Maghrib 5:17pm Isha 6:45pm

سوئی سدرن گیس کے آفس کے پاس 18 جنوری کو دھرنا دیں گے، حافظ نعیم الرحمٰن

شائع January 15, 2024
—فوٹو: ڈان نیوز
—فوٹو: ڈان نیوز

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے اعلان کیا ہے کہ 18 جنوری کو سوئی سدرن گیس کے آفس کے پاس بہت بڑا دھرنا دیں گے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ گیس کا شدید بحران ہے، صوبہ سندھ 70 فیصد گیس پیدا کرتا ہے، آئین میں لکھا ہے کہ جو صوبہ گیس پیدا کرے گا اسے زیادہ گیس ملے گی۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ سب سے زیادہ ریونیو دینے والے شہر کو سب سے کم گیس ملتی ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ 18جنوری کوسوئی سدرن گیس کے آفس کے قریب بہت بڑا دھرنا دیں گے، کراچی والے پریشان ہیں تو جماعت اسلامی ان کے لیے آواز اٹھائے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومتوں میں رہنے والی پارٹیاں اس مسئلے کو اٹھا سکتی ہیں، یہاں پانی کا شدید بحران ہے، سیوریج کا نظام خراب ہے، گٹر کے ڈھکن تک تو دے نہیں سکے، قبضہ میئر گٹر کے ڈھکن فراہم نہیں کر رہے اور جھوٹ بولتے رہتے ہیں، چند گٹر کے ڈھکن دے کر سمجھتے ہیں کہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ایک خاندان کی میراث ہے، پیپلزپارٹی میں ایک خاندان اور 40 وڈیرے ہیں، جماعت اسلامی کے سوا کون سے جماعت ہے جس میں انٹراپارٹی الیکشن ہوتا ہے؟ سپریم کورٹ نے ٹیکنیکل گراؤنڈ پر بڑی پارٹی کو انتخابی نشان سے محروم کردیا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) جمہوریت دشمن پارٹیاں ہیں، انٹرا پارٹی الیکشن پر ان پارٹیز کے خلاف بھی ایکشن لیں۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025