• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کراچی پہنچنے والے مزید 6 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق

شائع January 14, 2024

کراچی میں کورونا کیسز میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور کراچی ایئرپورٹ پر پہنچنے والے مزید 6 مسافروں میں کورونا وائرس کے جے این ون ویریئنٹ کا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آ گیا ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق چھ مسافروں کا کووڈ کی ممکنہ علامات کے پیش نظر ٹیسٹ کیا گیا تھا جو مثبت آ گیا۔

کراچی پہنچنے والے جن مسافروں کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ان میں کچھ بیرون ملک سے آئے ہیں۔

مسافروں میں سے 50سالہ متاثرہ شخص کا تعلق مینگورہ سے ہے جبکہ ایک 27سالہ مسافر گھوٹکی کا رہائشی ہے۔

اس کے علاوہ مینگورہ سوات کا رہائشی 22سالہ مسافر ریاض سے کراچی پہنچا تھا جبکہ کراچی ایئرپورٹ پہنچنے والے 40سالہ شخص کا تعلق رحیم یارخان سے تھا۔

وائرس کا شکار چھٹے مسافر کا تعلق جیکب آباد سے تھا جو جدہ سے کراچی پہنچا تھا جبکہ ایک اور 22سالہ مسافر پشاور کا رہائشی ہے جو ریاض سے کراچی پہنچا تھا۔

متاثرہ مسافروں کے ٹیسٹ آنے کے بعد ان کو قنطینہ کردیا گیا ہے جبکہ ایئرپورٹ حکام نے بھی اس حوالے سے مزید حفاظتی اقدامات اٹھاتے ہوئے مسافروں کے کورونا ٹیسٹ کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق اب تک کراچی پہنچنے والے 15 مسافروں کے ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ مثبت آچکے ہیں، ان میں سے 11 مسافروں کے پی سی آر ٹیسٹ مثبت جبکہ چار کے نتائج آنا باقی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 11 مثبت پی سی آر ٹیسٹ کیسز میں سے 7 مسافروں کے جے این ون ویریئنٹ مثبت ہیں جن میں سے دو غیرملکی اور پانچ مقامی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024