• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

15 برس سے پیپلز پارٹی نے کراچی پر قبضوں کے سوا کچھ نہیں کیا، شیر افضل مروت

شائع January 14, 2024
پی ٹی رہنما شیر افضل مروت کراچی میں سی ویو پر جلسے میں موجود تھے— فوٹو: اے ایف پی
پی ٹی رہنما شیر افضل مروت کراچی میں سی ویو پر جلسے میں موجود تھے— فوٹو: اے ایف پی

تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ 15 برس سے پیپلز پارٹی نے کراچی پر قبضوں کے سوا کچھ نہیں کیا اور کراچی کے وسائل سے 10 پرسنٹ آصف زرداری لے جاتا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق تحریک انصاف نے کراچی میں سی ویو پر ریلی کا انعقاد کیا اور اس موقع پر انتظامیہ نے سی ویو کی جانب جانے والے راستے رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کردیے۔

کراچی میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ پارٹی کا انتخابی نشان چھینا گیا، امیدوار گرفتار ہوئے لیکن ہم آج بھی انتخابی عمل کا حصہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 15 برس سے پیپلز پارٹی نے کراچی پر قبضوں کے سوا کچھ نہیں کیا اور کراچی کے وسائل میں سے 10فیصد آصف زرداری لے جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہری پانی بھی ٹینکرز سے خریدنے پر مجبور ہیں لیکن تحریک انصاف اقتدار میں آکر شہر کی محرومیاں ختم کرے گی۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ ہم 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں ہر ہتھکنڈے کا جواب دیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025