• KHI: Maghrib 6:00pm Isha 7:21pm
  • LHR: Maghrib 5:17pm Isha 6:43pm
  • ISB: Maghrib 5:17pm Isha 6:45pm
  • KHI: Maghrib 6:00pm Isha 7:21pm
  • LHR: Maghrib 5:17pm Isha 6:43pm
  • ISB: Maghrib 5:17pm Isha 6:45pm

بحیرہ عرب میں پاک بحریہ کے جہازوں کی تعیناتی پر سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا بےنقاب

شائع January 14, 2024
سوشل میڈیا پر پاک بحریہ کے جہازوں کی تعیناتی کو ٹاسک فورس 153 سے منسلک کرنے میں کوئی حقیقت نہیں — فوٹو: پاک بحریہ
سوشل میڈیا پر پاک بحریہ کے جہازوں کی تعیناتی کو ٹاسک فورس 153 سے منسلک کرنے میں کوئی حقیقت نہیں — فوٹو: پاک بحریہ

بحیرہ عرب میں پاکستان نیوی کے جہازوں کی تعیناتی پر سوشل میڈیا پر من گھڑت اور بے بنیاد پروپیگنڈا بےنقاب ہوگیا، یمن میں حوثیوں کے خلاف امریکی اتحادی حملوں کا پاکستان نیوی کے جہازوں کی تعیناتی سے کوئی تعلق نہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع نے کہا کہ پاک بحریہ کے جہازوں کی تعیناتی کو حوثیوں کے خلاف امریکی کارروائی سے جوڑنا سراسر بے بنیاد اور پروپیگنڈے پر مبنی ہے۔

سوشل میڈیا پر پاک بحریہ کے جہازوں کی تعیناتی کو ٹاسک فورس 153 سے منسلک کرنے میں کوئی حقیقت نہیں، امریکا نے بحیرہ احمر میں حوثی حملوں کے خلاف ٹاسک فورس 153 بنانے کا اعلان کیا تھا۔

ذرائع نے کہا کہ پاکستان نے ٹاسک فورس 153 میں شامل ہونے کی امریکی دعوت کو مسترد کر دیا تھا، پاکستان بحیرہ احمر میں ٹاسک فورس 153 اور آپریشن پراسپیرٹی گارڈین کا ہرگز حصہ نہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان، ٹاسک فورس 153 یا ایسے کسی اتحاد میں شمولیت کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا جو مسئلہ فلسطین کے خلاف ہو، جبکہ پاک بحریہ کسی بھی صورت یمن کے خلاف نہ کبھی استعمال ہوئی ہے نہ ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025