• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پاکستان نیوزی لینڈ میچ: ’چاچو‘ کہنے پر افتخار احمد ناراض ہوگئے، ویڈیو وائرل

شائع January 14, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

پاکستان کے مڈل آرڈر بلے باز افتخار احمد نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران ایک مداح کی جانب سے ’چاچو‘ کہنے پر ناراض ہوگئے۔

33 سالہ افتخار احمد پہلی اننگز کے دوران فیلڈنگ کر رہے تھے جب انہیں مداح نے ’چاچو‘ کہہ کر پکارا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ویڈیو میں مداح کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ’میں آپ کا فین ہوں‘ جس پر افتخار احمد نے جواب دیا ’خاموش رہیں۔‘

جس کے بعد مداح نے کہا کہ ’میرے خاموش ہوجانے سے کیا ہوگا‘۔

یہ وہ وقت تھا جب افتخار احمد باؤنڈری لائن پر فیلڈنگ کر رہے تھے اور نیوزی لینڈ کے بلے باز جارحانہ اننگز کھیل رہے تھے۔

واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں بھی شکست کا سامنا کیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024