• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

پاکستان اور نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران خاتون امپائر تعینات

شائع January 14, 2024
فوٹو: ایکس
فوٹو: ایکس

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ میں خاتون امپائر کم کاٹن فرائض انجام دے رہی ہیں، وہ اپنے کیریئر کے چوتھے میچ میں امپائرنگ کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔

5 میچوں کی ٹی 20 سیزیر کا دوسرا میچ آج ہیملٹن میں جاری ہے، جہاں قومی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے میزبان ٹیم کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

میزبان ٹیم نے مجموعی طور پر 7 وکٹ کے نقصان پر 183 رنز بنا لیے ہیں۔

آج کے میچ میں خاتون امپائر کم کاٹن کو تعینات کیا گیا ہے، وہ اپنے کیریئر کے چوتھے میچ میں امپائرنگ کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔

ان کے فیصلے کے خلاف پاکستان نے رویو لیا تھا جو ضائع ہوگیا۔ کم کاٹن کا تعلق آکلینڈ سے ہے اور وہ نیوزی لینڈ کے ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی فرائض انجام دے چکی ہیں۔

کم کاٹن اس سے پہلے تین ٹی ٹوئنٹی میچز میں امپائرنگ کرچکی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024