• KHI: Maghrib 6:00pm Isha 7:21pm
  • LHR: Maghrib 5:17pm Isha 6:43pm
  • ISB: Maghrib 5:17pm Isha 6:45pm
  • KHI: Maghrib 6:00pm Isha 7:21pm
  • LHR: Maghrib 5:17pm Isha 6:43pm
  • ISB: Maghrib 5:17pm Isha 6:45pm

بیرسٹر گوہر کے گھر چھاپے پر ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہلکار معطل

شائع January 14, 2024
—فائل فوٹو: ایکس
—فائل فوٹو: ایکس

رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان کے گھر چھاپے پر اسلام آباد پولیس کے 5 افسران کو معطل کر دیا گیا۔

’ڈان نیوز‘ ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ بیرسٹر گوہر کے گھر مقامی پولیس کے چھاپے کی تحقیقات جاری ہیں، ایس ایچ او مارگلہ سمیت 5 افسران کو تاحکم ثانی معطل کردیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مخبر کی اطلاع پر گزشتہ روز (13 جنوری کو) مقامی پولیس اشتہاری ملزم کی تلاش میں سیکٹر ایف 7 (2) پہنچ گئی تھی، جب پتا چلا کہ مذکورہ گھر بیرسٹر گوہر علی خان کا ہے تو پولیس ٹیم فوراً واپس آگئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بیرسٹر گوہر علی خان نے سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران اپنے گھر پولیس جانے کی شکایت کی تھی، جس پر چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر کو طلب کرکے معاملے کی تحقیق کا حکم جاری کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025