• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سینئر اداکار شوکت زیدی انتقال کر گئے

شائع January 14, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

معروف سینئر اداکار شوکت زیدی طویل علالت کے بعد گزشتہ روز (13 جنوری) کو 72 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار شوکت زیدی لاہور کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ گردے کی بیماری میں مبتلا تھے۔

اداکار کی نماز جنازہ آج 3 بجے ادا کی جائے گی۔

اداکاری کے شعبے کے علاوہ وہ 1970 سے 1998 تک صحافت کے شعبے سے بھی وابستہ رہے۔

انہوں نے 10 سال تک تھیٹر کے لیے ڈرامے بھی لکھے۔

اگرچہ انہوں نے بہت سے ڈراموں میں پرفارم کیا، لیکن انہوں نے معروف ٹی وی پروگرام ’ہم سب امید سے ہیں‘ میں اپنے منفرد کردار کی وجہ سے شہرت حاصل کی، جس میں انہوں نےغریب عوام کی نمائندگی کرنے والے شخص کا کردار ادا کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024