• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کراچی: ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ، ماں جاں بحق، بیٹا زخمی

شائع January 14, 2024
ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر لوٹ مار کے دوران فائرنگ کی—فائل فوٹو: شٹراسٹاک
ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر لوٹ مار کے دوران فائرنگ کی—فائل فوٹو: شٹراسٹاک

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون،گلشن بہار میں واقع گھر میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ماں جاں بحق اور بیٹا زخمی ہوگیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ اورنگی ٹاون گلشن بہار میں ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر لوٹ مار کے دوران فائرنگ کرکے ماں کو قتل کردیا اور بیٹا زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق زخمی نوجوان زیر تربیت پولیس اہلکار ہے، واردات میں ملوث ملزم اپنی پستول گھر میں چھوڑ کر فرار گیا، واقعہ کی تفتیش جاری ہے۔

لائنز ایریا اے بی سینیا میں آپسی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس نے زخمی کو تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کرکے فائرنگ کے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔

سائٹ سپر ہائی وے احسن آباد کے قریب مبینہ طورپر ٹانگ پر گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

ادھر بلدیہ مدینہ کالونی 7 نمبر قبرستان کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیاگیا۔

ملزم کے قبضے سے غیرقانونی پستول اور موٹرسائیکل برآمد کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024