• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف نظرثانی اپیل دائر کرنے کا اعلان

شائع January 14, 2024
—فائل فوٹو: ایکس
—فائل فوٹو: ایکس

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کے خلاف سپریم کورٹ میں ہی نظرثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے فیصلہ تکنیکی بنیادوں پر کیا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عدالت کا فیصلہ بدنیتی پر مبنی نہیں، فیصلے پر نظرثانی کی اپیل کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ پارٹی امیدوار آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑیں گے، ہم انتخابی مہم چلائیں گے کہ یہ ہمارے امیدوار ہیں اور یہ ان کے نشان ہیں۔

پی ٹی آئی امیدواروں کا آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ ’سپریم کورٹ کے متنازع فیصلوں میں آج ایک نئے فیصلے کا اضافہ ہوا ہے، اب پی ٹی آئی کے امیدوار آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔‘

ان کاکہنا تھا کہ ’اس فیصلے سے ہماری مخصوص نشستیں چلی گئی ہیں، ہمارے امیدواروں کے انتخابی نشانات بھی مختلف ہوں گے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے پاس انتخابی نشان ’بلا‘ رہے یا نہ رہے عوام بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آواز پر ووٹ دیں گے، ہم اپنے امیدواروں کی نئی فہرستیں تیار کریں گے اور ان کی انتخابی مہم چلائیں گے۔

واضح رہے کہ 13 جنوری کی شب 11 بجکر 30 منٹ پر سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کو ’بلے‘ کا انتخابی نشان واپس کرنے کے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی جانب سے دائر درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن کا فیصلہ درست اور پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا، جس کے بعد پی ٹی آئی ’بلے‘ کے انتخابی نشان سے محروم ہوگئی۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024