• KHI: Maghrib 6:00pm Isha 7:21pm
  • LHR: Maghrib 5:17pm Isha 6:43pm
  • ISB: Maghrib 5:17pm Isha 6:45pm
  • KHI: Maghrib 6:00pm Isha 7:21pm
  • LHR: Maghrib 5:17pm Isha 6:43pm
  • ISB: Maghrib 5:17pm Isha 6:45pm

کیچ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 5 جوان شہید

شائع January 14, 2024
جوان مردی سے لڑتے ہوئے پاک فوج کے 5 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا — فائل فوٹو: آئی ایس پی آر
جوان مردی سے لڑتے ہوئے پاک فوج کے 5 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا — فائل فوٹو: آئی ایس پی آر

بلوچستان کے ضلع کیچ میں آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کے 5 جوان شہید ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کیچ کے علاقے بلیدہ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر آئی ای ڈی سے حملہ کیا۔

حملے کے بعد شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور سیکیورٹی فورسز نے بھرپور جوابی ردعمل میں 3 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔

تاہم جوان مردی سے لڑتے ہوئے پاک فوج کے 5 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ شہدا میں ٹیپو رزاق، سپاہی سنی شوکت، سپاہی شفیع اللہ، لانس نائیک طارق علی اور سپاہی طارق خان شامل ہیں، شہدا کا تعلق ساہیوال، کراچی، لسبیلہ، اورکزئی اور میانوالی سے تھا۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025