• KHI: Maghrib 6:00pm Isha 7:21pm
  • LHR: Maghrib 5:17pm Isha 6:43pm
  • ISB: Maghrib 5:17pm Isha 6:45pm
  • KHI: Maghrib 6:00pm Isha 7:21pm
  • LHR: Maghrib 5:17pm Isha 6:43pm
  • ISB: Maghrib 5:17pm Isha 6:45pm

پی ٹی آئی نظریاتی کے سرٹیفکیٹ جمع کروانے کا معاملہ، شعیب شاہین نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی

شائع January 13, 2024
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان تحریک انصاف نظریاتی (پی ٹی آئی این) کے سرٹیفکیٹ جمع کروانے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شعیب شاہین نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی۔

اپنی درخواست میں شعیب شاہین نے استدعا کی ہے کہ امیدواروں کو جاری پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے ٹکٹس منظور کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے امیدواروں کو پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے ٹکٹس جمع کروانے میں مشکلات کا سامنا ہے، الیکشن کمیشن اس معاملے میں آر اوز کو ضروری ہدایات جاری کرے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے پلان ’بی‘ پر عملدرآمد کے بعد الیکشن کمیشن نے آر اوز کے لیے حکم نامہ جاری کیا تھا، جس کے مطابق اکثر امیدواروں کی جانب سے درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن کے ذریعے الیکشن کمیشن کو دھوکا دیا جارہا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو دھوکا دے کر قانون کی خلاف ورزی کی جارہی ہے، الیکشن کمیشن حکم دیتا ہے کہ کوئی انتخابی نشان کسی دوسرے پارٹی کے امیدوار کو نہ دیا جائے۔

حکم نامے میں آر اوز کو کہا گیا ہے کہ جو امیدوار کسی اور جماعت کا رکن ہو اور دوسری جماعت کا نشان مانگے وہ نہ دیا جائے۔

الیکشن کمیشن نے اپنے حکم نامے میں یہ بھی کہا ہے کہ ایک شخص ایک وقت میں ایک سے زیادہ پارٹی کا رکن نہیں ہوسکتا۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025