• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

اسرائیل کی حمایت کرنے پر جنوبی افریقہ کے انڈر 19 کھلاڑی کپتانی سے برطرف

شائع January 13, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

جنوبی افریقہ نے انڈر 19 کے کپتان ڈیوڈ ٹیگر کو اسرائیل کی حمایت کے اظہار کے بعد انڈر نائنٹین کرکٹ ورلڈ کپ کے آغاز سے ایک ہفتہ قبل انہیں عہدے سے برطرف کردیا۔

ڈیوڈ ٹیگر کو 19 جنوری کو شروع ہونے والے انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں اپنی ٹیم (جنوبی افریقا) کی کپتانی کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔

تاہم کرکٹ جنوبی افریقہ (سی ایس اے) نے 12 جنوری کو اعلان کیا کہ انہیں عہدے سے برطرف کر دیا گیا ہے، یہ فیصلہ غزہ میں اسرائیل کے اقدامات سے متعلق مظاہروں کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

البتہ ڈیوڈ ٹیگر اب صرف بطور کھلاڑی اسکواڈ کا حصہ بنے رہیں گے۔

کرکٹر کو اکتوبر 2023 میں جیویش اچیور ایوارڈز میں رائزنگ اسٹار نامزد کیا گیا تھا، انہوں نے اپنا ایوارڈ اسرائیل میں یہودی فوجیوں کے نام کیا تھا اور ساتھ ہی انہیں غزہ میں جنگ کے دوران ’true rising stars‘ کے طور پر بیان کیا۔

ایوارڈ جیتنے کے بعد انہوں نے کہا تھا کہ ’میں اب ابھرتا ہوا ستارہ ہوں لیکن حقیقی ابھرتے ہوئے ستارے اسرائیل کے نوجوان فوجی ہیں، میں یہ ایوارڈ اسرائیلی فوجیوں کے لیے وقف کرنا چاہتا ہوں۔‘

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024