• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:25pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:25pm

اداکاری کا موقع والد کی وجہ سے نہیں ملا، مومل شیخ

شائع January 13, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ڈراموں کی مقبول اداکارہ مومل شیخ نے کہا ہے کہ انہیں شوبز انڈسٹری میں آنے اور اداکاری کرنے کا موقع والد اور اپنے پھوپھا کی وجہ سے نہیں ملا۔

مومل شیخ پہلے بھی کہ چکی ہیں کہ آج وہ جس مقام پر ہیںں اس میں والد یا خاندان کسی فرد کا کوئی کردار نہیں، انہوں نے خود اپنی محنت سے یہ مقام حاصل کیا۔

اب انہوں نے ایک بار پھر بتایا ہے کہ انہیں اداکاری کرنے کا موقع والد کی وجہ سے نہیں بلکہ شوہر کی وجہ سے ملا۔

مومل شیخ نے حال ہی میں مزاحیہ پروگرام مذاق رات میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اداکاری سمیت دیگر معاملات پر کھل کر بات کی۔

انہوں نے یہ اعتراف بھی کیا کہ ان کی کامیابی کے لیے ان کی والدہ نے بہت قربانیاں دیں، انہوں نے ان کی بہتر پرورش کے لیے بہت کچھ قربان کیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ تاثر ٖغلط ہے کہ ماں بننے کے بعد بعد اداکاراؤں کا کیریئر ختم ہوجاتا ہے، خدا نے ہر عورت کو اتنی طاقت دی ہوتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کی پروش، گھر کی ذمہ داریوں سمیت کیریئر کو بھی آگے بڑھا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی کامیابی اور شوبز میں نام کمانے میں ان کے شوہر کا بھی ہاتھ ہے، وہ ان کی اجازت، مدد اور تعاون کی وجہ سے ہی باہر نکلی ہیں اور کام کر رہی ہیں۔

مومل شیخ کے مطابق اب بھی جب وہ گھر سے کام کے لیے نکلتی ہیں تو ان کے شوہر بچوں سمیت گھر کا خیال رکھتے ہیں۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ انہیں والد کی وجہ سے نہیں بلکہ شوہر کی وجہ سے اداکاری کرنے کا موقع ملا۔

مومل شیخ نے بتایا کہ ان کے شوہر کی ایک دوست ہدایت کارہ تھیں، جو کسی ڈرامے کے لیے کاسٹنگ کر رہی تھیں، انہوں نے ان کے شوہر کو آڈیشن کے لیے کہا اور پھر شوہر نے ہی انہیں آڈیشن دینے کے لیے بھیجا اور انہیں اداکاری کا موقع ملا۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024