• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کراچی: پاک بحریہ کی پہلی سی گارڈ مشق کا انعقاد

شائع January 13, 2024
فوٹو: سید وسیم
فوٹو: سید وسیم

جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کارڈیشین کے زیر انتظام پاک بحریہ کی پہلی سی گارڈ مشق 2024 کا انعقاد بحیرہ عرب میں کیا گیا، مشقوں کے دوران جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کارڈینیشن سینٹر کے تحت گہرے سمندر میں مخلتف مشقیں کی جارہی ہیں۔

ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پاک بحریہ کا جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پہلی بار منعقد کی گئی سی گارڈ مشق 2024 کا انعقاد کیا گیا ہے۔

یہ مشقیں 12 جنوری سے 18 جنوری تک جاری رہیں گی، مشقوں کے دوران کھلے سمندر میں پاک بحریہ کے بحری جہاز، ہیلی کاپٹرز اور اسپیڈ بوٹس نے حصہ لیا۔

اس کےعلاوہ مشقوں کے دوران جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کارڈینیشن سینٹر کے تحت گہرے سمندر میں مخلتف مشقیں کی جارہی ہیں، مشقوں میں سی کنگ ہیلی کاپٹر اور اسپیڈ بوٹس کا بھی استعمال کیا گیا۔

فوٹو: سید وسیم
فوٹو: سید وسیم

مشق کے دوران سمندر میں موجود منشیات و ممنوعہ اشیاء سے لدی مشتبہ بوٹ، ہائی جیک کیا ہوا بحری جہاز اور سمندر میں گرے ماہی گیر کو بچانے کا عملی مظاہرہ بھی پیش کیا گیا۔

اس کےعلاوہ ایس ایس جیز نے جہاز پر اترنے اور سرچ آپریشن کرنے کا عملی مظاہرہ بھی کیا۔

مشق کا بنیادی مقصد جے ایم آئی سی سی کے پلیٹ فارم سے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ رابطے کو فعال اور کوآرڈینیشن کو بہتر بناناہے۔

ڈجی پی آر ساؤتھ کمانڈر سلیم احمد نے باور کرایا کہ رسپانس ٹائم کو مزید بہتر بنایا جائے گا، انہوں نے واضح کیا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ اپنے روابط کو مستحکم کررہے ہیں۔

فوٹو: سید وسیم
فوٹو: سید وسیم

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024