• KHI: Asr 4:14pm Maghrib 5:50pm
  • LHR: Asr 3:28pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:14pm Maghrib 5:50pm
  • LHR: Asr 3:28pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

الیکشن کمیشن نے اے این پی کو انتخابی نشان لالٹین الاٹ کر دیا

شائع January 13, 2024
— فائل فوٹو: سوشل میڈیا
— فائل فوٹو: سوشل میڈیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انٹراپارٹی کیس میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کو انتخابی نشان لالٹین الاٹ کر دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا تاہم اے این پی کو 20 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے کیونکہ اے این پی نے الیکشن کمیشن سے مزید مہلت مانگی تھی، جس کے بعد 10 مئی تک مہلت دے دی گئی تھی۔

خیال رہے کہ 21 دسمبر کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عوامی نیشنل پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

الیکشن کمیشن پاکستان نے کہا تھا کہ اے این پی نے انٹرا پارٹی انتخابات کے لیے التوا مانگا ہے، یکم مئی 2024 کو 5 سال پورے ہوجائیں گے۔

وکیل اے این پی نے کہا تھا کہ آئین کہتا ہے انتخابات کی صورت میں کابینہ کام کرتی رہے گی، عام انتخابات آ رہےہیں، اگر انٹرا پارٹی انتخابات میں پھنس گئے تو مسئلہ ہوگا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے ریمارکس دیے تھے کہ ہم آپ کو پانچ سال سے زائد کا وقت تو نہیں دے سکتے۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024