• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

قومی اسمبلی کی نشستوں کیلئے پی ٹی آئی امیدواروں کا اعلان، عمران خان کا نام شامل نہیں

شائع January 12, 2024 اپ ڈیٹ January 13, 2024
جن امیدواروں کو قومی اسمبلی کا ٹکٹ دیا گیا ان میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا نام شامل نہیں— فائل فوٹو: آئی این پی
جن امیدواروں کو قومی اسمبلی کا ٹکٹ دیا گیا ان میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا نام شامل نہیں— فائل فوٹو: آئی این پی

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے 8 فروری کو شیڈول عام انتخابات کے سلسلے میں قومی اور پنجاب اسمبلی کی نشستوں کے لیے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے جس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا نام شامل نہیں ہے۔

پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے 266 امیدواروں کے ساتھ ساتھ پنجاب اسمبلی کے لیے بھی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے اور فہرست میں گزشتہ عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے کئی بڑے نام شامل نہیں ہیں۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ٹکٹ نہیں دیا گیا اور میانوالی سے ان کی قومی اسمبلی کی روایتی نشست این اے-89 سے جمال احسن خان کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان این اے -10 بونیر سے انتخاب لڑیں گے جبکہ این اے-4 سوات سے سابق وفاقی وزیر مراد سعید کو ٹکٹ دیا گیا ہے اور ان کے متبادل کے طور پر کمال خان کا نام بھی فہرست میں شامل ہے۔

اس کے علاوہ این اے-2 سوات سے ڈاکٹر امجد، این اے-18 ہری پور سے عمر ایوب خان، این اے-19 صوابی سے اسد قیصر، این اے-20 صوابی2 سے شاہرم ترکئی، این اے-23 مردان سے علی محمد خان، این اے-30 پشاور3 سے شاندانہ گلزار، این اے -35 کوہاٹ سے شہریار آفریدی، این اے-41 لکی مروت سے شیر افضل مروت جبکہ ڈیرہ اسمٰعیل خان سے قومی اسمبلی کی نشست این اے-44 سے علی امین گنڈاپور کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔

اسلام آباد کی تین نشستوں پر این اے-46 سے عامر مسعود مغل، این اے-47 سے شعیب شاہین اور این اے-48 سے علی بخاری امیدوار ہوں گے۔

اس کے علاوہ راولپنڈی میں پی ٹی آئی نے این اے۔56 میں شیخ رشید کے حلقے میں شہریار ریاض کو امیدوار نامزد کیا ہے۔

اسی طرح این اے-109 جھنگ سے شیخ وقاص اکرم، این اے 112 ننکانہ صاحب2 سے بریگیڈیئر ریٹائرڈ اعجاز شاہ اور لاہور سے قومی اسمبلی کی نشست این اے-122 سے لطیف کھوسہ کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔

لاہور میں قومی اسمبلی کی نشست این اے-122 سے سلمان اکرم راجا، این اے۔129 سے حماد اظہر کے والد میاں اظہر، این اے۔130 سے یاسمین راشد پی ٹی آئی کی امیدوار ہوں گی ۔

ملتان سے قومی اسمبلی کی نشست این اے۔150 سے زین قریشی، این اے۔151 سے شاہ محمود قریشی یا ان کی بیٹی مہر بانو قریشی کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

اسی طرح این اے-175 مظفر گڑھ سے جمشید دستی، این اے-163 بہاولنگر سے شوکت بسرا یا طلعت محمود بسرا، این اے۔165 بہاولپور سے بشارت رندھاوا اور این اے-185 ڈیرہ غازی خان سے زرتاج گل پی ٹی آئی کی امیدوار ہوں گی۔

تھرپارکر سے قومی اسمبلی کی نشست این اے-214 سے شاہ محمود قریشی، این اے-132 کراچی سے علیم عادل شیخ، این اے۔232 سے عالمگیر خان، این اے۔238 کراچی سے حلیم عادل شیخ، این اے۔241 کراچی سے خرم شیر زمان کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کی 29 نشستوں پر امیدوار ابھی فائنل نہیں کیے اور ان کے ناموں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024