• KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm
  • KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm

ایک بادشاہ سے ملنے گئی، دوسری ہنی سنگھ سے، مہوش حیات پر تنقید

شائع January 12, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

مقبول اداکارہ مہوش حیات کی بھارتی گلوکار و ریپر یو یو ہنی سنگھ کے ساتھ ملاقات کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

بھارتی گلوکار یو یو ہنی سنگھ نے دو دن قبل مہوش حیات کے ساتھ ملاقات کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ کو زندہ دل قرار دیا تھا۔

ان کی جانب سے شیئر کردہ تصویر میں گلوکار اور اداکارہ کو ایک دوسرے کے انتہائی قریب دیکھا جا سکتا ہے اور تصویر میں مہوش حیات مسکراتی دکھائی دیتی ہیں۔

گلوکار کی جانب سے تصویر شیئر کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے بھی اسے شیئر کیا گیا، جہاں صارفین نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیا۔

مہوش حیات کی ہنی سنگھ کے ساتھ تصویر وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین نے کمنٹس کرتے ہوئے انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور لکھا کہ ان سے قبل ہانیہ عامر بھارتی گلوکار بادشاہ سے ملنے بیٹھ گئی تھیں اور یہ ہنی سنگھ کے ساتھ ملنے بیٹھ گئیں۔

بعض صارفین نے کمنٹس کیے کہ پاکستانی اداکارائیں بھارت کے ہندو اداکاروں کے ساتھ ملنے اور ان کے تصاویر کھچوانے پر خوش ہوتی ہیں۔

کچھ لوگوں نے کمنٹس کیے کہ ممکنہ طور پر مہوش حیات نے اداکارہ ہانیہ عامر سے متاثر ہوکر بھارتی گلوکار کے ساتھ تصویر کھچوائی ہوگی۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ہنی سنگھ کے ساتھ تصویر وائرل ہونے کے بعد ایک مداح نے مہوش حیات سے انسٹاگرام پر سوال بھی کیا کہ کیا وہ بھارتی گلوکار کے ساتھ کسی منصوبے میں کام کرتی دکھائی دیں گی؟

اس پر مہوش حیات نے صارف کو جواب دیا کہ وہ اس سوال سے متعلق ہنی سنگھ سے ہی پوچھیں تو اچھا ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024