• KHI: Maghrib 6:00pm Isha 7:21pm
  • LHR: Maghrib 5:17pm Isha 6:43pm
  • ISB: Maghrib 5:17pm Isha 6:45pm
  • KHI: Maghrib 6:00pm Isha 7:21pm
  • LHR: Maghrib 5:17pm Isha 6:43pm
  • ISB: Maghrib 5:17pm Isha 6:45pm

شہباز شریف کراچی کے حلقہ این اے 242 پر انتخابات سے دستبردار

شائع January 12, 2024
رانا مشہود نے کہا این اے 242سے شہبازشریف الیکشن نہیں لڑیں گے—فوٹو: ڈان نیوز
رانا مشہود نے کہا این اے 242سے شہبازشریف الیکشن نہیں لڑیں گے—فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر، سابق وزیراعظم شہبازشریف کراچی کے حلقہ این اے 242 سے دستبردار ہو گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود نے کہا ہے کہ این اے 242 سے سابق وزیراعظم شہباز شریف الیکشن نہیں لڑیں گے۔

انہوں نے کہا این اے 242 سے خواجہ شعیب مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہوں گے۔

واضح رہے کہ اس نشست سے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما، سابق میئر کراچی مصطفیٰ کمال اور پاکستان پارٹی کے عبد القادر خیل مندوخیل امیدوار ہیں۔

گزشتہ کئی روز سے ایم کیو ایم پاکستان اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان آئندہ انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ سمیت دیگر معاملات پر مذاکرات جاری ہیں تاہم کئی معاملات کے حوالے سے فیصلہ نہیں ہو سکا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ دیگر معاملات کے علاوہ ڈیڈلاک کی وجہ کراچی کے حلقہ این اے 242 کی نشست بھی تھی جہاں شہباز شریف اور مصطفیٰ کمال نے کاغذات نامزدگی جمع کروا رکھے ہیں۔

متحدہ قومی موومنٹ-پاکستان (ایم کیو ایم-پی) اور پاکستان مسلم لیگ (ن) 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے کےگزشتہ ماہ شروع ہونے والی بات چیت کے باوجود ابھی تک انتخابات اتحاد کے حوالے سے فیصلہ نہیں کر سکے ہیں۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ مسلم لیگ (ن) چاہتی ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان 5 قومی اور ’کم از کم 10‘ صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر اس کی حمایت کرے، اس کے برعکس مسلم لیگ (ن) قومی اسمبلی کی 3 اور صوبائی اسمبلی کی 6 سیٹوں پر حمایت کی پیشکش کرے گی۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025