• KHI: Maghrib 6:00pm Isha 7:21pm
  • LHR: Maghrib 5:17pm Isha 6:43pm
  • ISB: Maghrib 5:17pm Isha 6:45pm
  • KHI: Maghrib 6:00pm Isha 7:21pm
  • LHR: Maghrib 5:17pm Isha 6:43pm
  • ISB: Maghrib 5:17pm Isha 6:45pm

الیکشن کمیشن نے انٹراپارٹی انتخابات نہ کرانے پر 13 سیاسی جماعتوں کو ڈی لسٹ کردیا

شائع January 12, 2024
—فائل فوٹو: ای سی پی ویب سائٹ
—فائل فوٹو: ای سی پی ویب سائٹ

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 15 سیاسی جماعتوں کےانٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پارٹی کے اندر انتخابات نہ کرانے پر 13 سیاسی جماعتوں کو ڈی لسٹ کردیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 15 سیاسی جماعتوں کےانٹرا پارٹی انتخابات کامحفوظ فیصلہ سنایا جس میں 2 سیاسی جماعتوں کوالیکشن میں حصہ لینےکی اجازت بھی دے دی۔

الیکشن کمیشن نے پاکستان مسلم لیگ جناح کو انتخابی نشان الاٹ کردیا جب کہ جمیعت علمائے اسلام نورانی کو بھی الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈی لسٹ کی گئی جماعتوں میں آل پاکستان مینارٹی الائنس، آل پاکستان تحریک، عوامی پارٹی پاکستان اور بہاولپور نیشنل عوامی پارٹی شامل ہیں۔

ان کے علاوہ سب کا پاکستان، نیشنل پیس کونسل پارٹی، پاکستان نیشنل مسلم لیگ اور پاکستان امن پارٹی کو بھی ڈی لسٹ کردیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں پاکستان برابری پارٹی، مسیحی عوامی پارٹی، پاکستان قومی یکجہتی پارٹی، سنی تحریک اور نظام مصطفیٰ پارٹی کو بھی ڈی لسٹ کردیا۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025